جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کا ہائشی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

منگل 23 اپریل 2024 22:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کا ہائشی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کے رہائشی ہندو نوجوان انیل کمار عرف سونو ولد دیوان نے درگاہ امروٹ شریف پہنچ کر اسلام قبول کر لیا سراج احمد شاہ امروٹی نے اسلامی نام سہیل احمد رکھا نومسلم سہیل احمد کو تحریک منہاج القرآن کے بیدار بخت قادری ،عابد بھٹی ،صدیق اچکزئی سعید احمد کوریجو ،عمران احمد،عبدالحکیم سدہایو اور دیگر نے مبارکباد دی ایوان صحافت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومسلم سہیل احمد نے بتایا کہ میرے اکثر دوست مسلمان ہیں انکی صحبت میں رہنے کے دوران دین اسلام کے متعلق آگاہی ملی جس سے متاثر ہو ا اور اسلام قبول کیا دلی سکون ملا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں