ڈاکٹراے جی انصاری کی مولانا فضل الرحمان کورابطہ عالم اسلامی کا مرکزی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطہ عالم اسلامی کا مرکزی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر یہ عہدہ ملنا اعزاز ہے جس سے پوری دنیا خصوصاً مسلم ممالک کی سطح پر دین اور انسانیت کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 2مئی کو کراچی آرہے ہیں جہاں وہ جے یو آئی کے اعلان کردہ ایوان نہیں میدان میں عوامی اسمبلی کے نام سے ایک بڑے تاریخی جلسے عام سے مزار قائد پر خطاب کریں گے جس میں پوری سندھ سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں