جیکب آباد، تین سو ایکڑ زمین پر مغیری برادری میں جاری خونی تنازعے کا تصفیہ،23افراد کا قتل ثابت،فریقین پر مجموعی 2کروڑ 65لاکھ جرمانہ عائد

جمعہ 24 فروری 2017 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) تین سو ایکڑ زمین پر مغیری برادری میں جاری خونی تنازعے کا تصفیہ،23افراد کے قتل ثابت،فریقین پر مجموعی 2کروڑ 65لاکھ جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فیملی لائن محلہ میں بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی کی مغیری برادری میں 300ایکڑ زرعی زمین پر تین سال سے جاری خونی تنازعے کا تصفیہ سردار منظور خان پہنور کی نگرانی میں ہوا، جس میں مشیروں کے طور پر سردار محمد ایوب خان مغیری ، شیر محمد مغیری، محمد شریف مغیری، مٹھل مغیری سمیت سندھ بلوچستان کے معتبرین نے شرکت کی، تصفیہ میں بھتیانی مغیری کے 8اور ساتھیانی مغیری برادری 15قتل ثابت ہوئے ،فی قتل کا معاوضہ 10لاکھ عائد کیا گیا جبکہ مغیری برادری کے رئیس معشوق علی مغیری کے قتل کا 25لاکھ اور ڈاکٹر امان اللہ مغیری کے قتل کا 20لاکھ معاوضہ مقرر کیا گیا، جبکہ خونی تنازعے میں زخمی ہونے والوں کا معاوضہ فی زخمی کے حساب سے 50ہزار مقرر کیا گیا تنازعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اور جرمانہ معتبرین کی جانب سے تصدیق کے بعد کیا جائے گا ،جرمانے کی رقم فریقین کو تین اقساط میں ادا کی جائے گی پہلی قسط ایک ماہ کے اندر دوسری قسط تین ماہ میں اور تیسری قسط 6ماہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد فریقین مقدمات سے دستبردار ہونگے،تصفیہ میں فریقین کی جانب سے میر مولا بخش ، مولوی محمد صدیق ، عبدالفتاح ، عبداللہ ، محمد اسماعیل ، جمن ،صوفن ،آفتاب مغیری ، حاجی خان مغیری موجود تھے،واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقہ بھاگ ناڑی سے شروع ہونے والا یہ خونی تنازعہ لاڑکانہ کے علاقہ شہداد کوٹ تک پہنچ گیا تھا اور تین سال سے اس خونی تنازعے کے بھینٹ 23قیمتی انسانی جانیں چڑھی تھیں اور کئی زخمی ہوئے تھے جس کا گذشتہ روز تصفیہ کیا گیا اور فریقین کی صلح کرواکر گلے لگوایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں