کھیر تھر کینال میں سندھ کی جانب سے پانی نہ دینے کے خلاف زمینداروں کا سکھر بیراج پر دھرنا

ٹریفک کئی گھنٹے معطل۔سندھ حکومت کے خلاف ، ایر یگیشن کے خلاف نعرے بازی

بدھ 13 جولائی 2016 14:31

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) کھیر تھر کینال میں سندھ کی جانب سے پانی نہ دینے کے خلاف زمینداروں کا سکھر بیراج پر دھرنا۔ ٹریفک کئی گھنٹے معطل۔سندھ حکومت کے خلاف ، ایر یگیشن کے خلاف نعرے بازی ، ہمارے حقوق پر سندھ اور پنجاب ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں ۔میر چنگیز خان جمالی،حاجی شبیر خان عمرانی و دیگر کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق کھیر تھر کینال کے زمینداروں نے سابق وفاقی وزیر وپی پی پی رہنماء میر چنگیز خان جمالی ، وصدر زمیندار ایسو سی ایش حاجی شبیر خان عمرانی کی قیا دت میں سینکڑوں گاڑیوں میں اوستہ محمد سے سکھر سندھ پہنچ کر سکھربیراج ایریگیشن آفیس کے سامنے دھرنا دیکر کئی گھنٹے روڈ بلاک کر دیا ۔اسی دوران انہوں نے سندھ حکومت کے خلا ف سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ سندھ اور پنجاب ہمارے حقوق کھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیرا علیٰ سندھ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور ایری گیشن سندھ کے خلاف بھی نعرے بازی کیا ، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی ، صدر زمیندار ایسو سی ایشن حاجی شبیر خان عمرانی ، ضلع چیئرمین میر زبیر خا ن جمالی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی ، میر مظفر خان جمالی اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیر تھر کینال کا سندھ سے24سو کیوسک پانی کا کو ٹہ ہے لیکن اس وقت 13سو کیو سک چل رہا ہے ۔

ہمارا علا قہ غیر آباد اور بنجر ہو رہا ہے۔ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں ہم مجبور ہو کر روڈ بلا ک کیا ۔سندھ اور پنجاب بلو چستان کے حقو ق ہڑپ کئے ہڑپ کئے ہو ئے ہیں ، انہوں نے کئی گھنٹے روڈ بند کیا جس سے سکھر بیراج پر ٹریفک جام ہو گیا مسافروں نے انتظا میہ کے خلاف نعرے بازی کی کہ وہ آکر احتجاج ختم کرئے ، اسی دوران چیف انجنئیر سکھر بیراج ولی محمد نائیچ نے آکر احتجاج کرنے ولوں زمیندارں کے ساتھ مزاکرات کئے اور احتجاج ختم کرنے کو کہا لیکن انہوں نے نہیں مانی اس شرط پر ختم کیا کہ ابھی چل کر ہمیں پانی کا جو حق ہے 24سو کیوسک وہ دیں جس پر چیف انجنئیر نے گڑنگ ریگولیٹر جانے کے لئے تیار ہو کر کہا کہ پانی کو ڈسچارج کر کے آپ کے پانی کو جو حصہ ہے وہ دیں گے جس کے بعد احتجاج ختم کر کے گڑنگ ریگو لیٹر پر پہنچ کر پانی کی سطح کی پیمائیش کر کے کھیر تھر کینال کے پانی کو بڑھا یا گیا ، احتجاج کرنے وولے زمینداروں میں میر اسد خان جمالی ، میر نوریز خان جمالی ، میر حاجی علی شیر خان مگسی ، حاجی شاہ نوا ز خا ن عمرانی ، میر حسن خان بلیدی، میر قادر خا ن شاہلزئی ، حاجی فضل محمد خان شہلیانی، حاکم علی خان جمالی ،عبدالطیف جمالی ، عبدالخالق برو ہی ، علی شیر جمالی اور دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں