جعفرآباد کے معروف قبائلی شخصیت حاجی غلام حسین رند اور حاجی رحمت اللہ رند کی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات

بدھ 26 فروری 2020 16:58

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) جعفرآباد کی معروف قبائلی شخصیت حاجی غلام حسین رند اور حاجی رحمت اللہ رند نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کرکے علاقائی سیاسی صورتحال اور جعفرآباد میں تعلیم کے شعبے کے متعلق گفتگو کی ملاقات میں قبائلی رہنماؤں نے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کو آگاہ کیا ہے کہ جعفرآباد کی یونین کونسل سموں،ببر جمالی،عبدالغفار ودیگر علاقوں میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور بعض علاقوں میں اسکول بھی نہیں ہیں جس کے باعث سیکڑوں بچے اور بچیاں حصول تعلیم سے محروم ہیں ہر ادوار میں یونین کونسل سموں، ببر جمالی اور عبدالغفار کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ترقیاتی منصوبے نہ ہونے سے علاقے میں مسائل کے انبار ہیں مکین جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یونین کونسلوں میں صحت صاف پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے صوبائی وزیر نے قبائلی شخصیات کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جعفرآباد سمیت صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جہاں بھی تعلیم ادارے موجود نہیں ہیں وہاں پہلے مرحلے میں اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے بلوچستان کو تعلیمی لحاظ سے نمبر ون صوبہ بنانا ترجیح میں شامل ہے محکمہ تعلیم میں بہتر اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے مربوط پالیسی مرتب کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں