پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے ہمیں اس کی ترقی استحکام اور بقاء کیلئے بھر پور جدوجہد کرنی چاہئے، 14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، گنداخہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریب سے عادل جمالی کا خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 16:46

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر آج سیاسی سماجی مذہبی پارٹیوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں،کاروں اور پیدل لوگوں کی ایک بڑی مشترکہ شاندار ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مختلف تنظیموں کے رہنما عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر عادل حسین جمالی،حقوق تحریک گنداخہ کے چیئرمین میر فہیم خان رند،صدر کرامت علی جمالی، حقوقِ تحریک گنداخہ یونٹ غلام محمد جمالی کے صدر ریحان جمالی ینگ سول سوسایٹی کے چیئرمین شاہد علی سیال، قمبرانی نوجوان اتحاد کے جنرل سیکرٹری ساجد علی قمبرانی، جے یو آئی گنداخہ کے جنرل سیکرٹری مولانہ امان اللہ حقانی، زمیندار رہنما فائق علی جمالی گلزار علی جمالی،تحریک منہاج القرآن کے عبد الحق قادری، مزدور کسان اتحاد کے کامریڈصاحب ڈنہ جمالی، جی ٹی اے رہنما مولانہ نعمت اللہ جمالی پاک سر زمین پارٹی کے صدر نور حسین جمالی کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گنداخہ پریس کلب پہنچی جہاں پر مقررین نے کیک کاٹا ،اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے زبردست نعرے لگائے گئے اس موقع پر ایس ایچ او گنداخہ محمد پنھل خان جمالی کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے صدر عادل جمالی نے کہا کہ ‘ پاکستانی قوم بھی 14 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائے گی کیونکہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے وطن عزیز سے محبت ہماری ایمان کا حصہ ہے پاکستان ہماری جان شان اور پہچان ہے وطن کی عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہر شہری کا اولین فریضہ ہی14اگست 1947برصغیر کی مسلمانوں کی انتھک جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے طفیل ہم علیحدہ مملکت کے حصول میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے ہمیں اس کی ترقی استحکام اور بقاء کیلئے بھر پور جدوجہد کرنی چاہئے جبکہ14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ہم کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ 14 اگست کا دن پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں