اوستہ محمد، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ،میڈم نور جہاں میمن

جمعرات 21 مارچ 2019 22:08

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحا فی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مجھے خواتین کے عالمی دن پر ایوارڈ ملا یہ آپ بھائیوں کی مہربانی ہے ، اور نصیرآباد کی کامیابی ہے، میں نے سیاست میں قدم رکھا اور این جی اوز کے حوالے سے جو بھی ہو سکا میں نے جعفرآباد کے متوسط طبقہ کی خدمت کی ان خیالات کا اظہار سوشل خا تون اور سیا سی سماجی خدمات کرنے والی خاتون میڈم نور جہاں میمن نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحا فیوں سے باتیں کرتے ہوئی کہیں انہوں نے کہا کہ صحا فیوں کی خدمات قابل تعریف ہے اور آپ جو قلم کے ذریعے مسائل اجاگر کرتے ہیں تو ہم بھی ان مسائل پر اوپر بات کرتے ہیں اور این جی اوز کے ذریعے جو بھی خدمات کی وہ سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ صحا فت ملک کا چوتھا ستون ہے اور آپ کے قلم کی بدولت کافی کچھ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے جو ایوارڈ خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ نے نصیرآباد سے مجھے دیا یہ بھی آپ بھائیوں کی مہربانیاں ہیں کہ آپ نے میری خدمات کو لکھتے رہے تو مجھے ملا یہ میری کامیابی نہیں یہ نصیرآباد کے بہنوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی میدان میں قدم رکھا اور الیکشن میں حصہ لیا یہ میری کامیابی ہے کہ لوگوں میں شعور دینے کے لئے حصہ لیا تاکہ سب اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھائیں مجھے جو ووٹ ملے ہیں میں اس کو اپنی کامیابی سمجھتی ہوں لیکن اب مزید ضرورت ہے شعور کی اور شعور آگھاہی دینے کی انشاء اللہ اب اس پر کام کرنے کے لئے اوپر لکھوں گی تاکہ اس قسم کے سیمینار کروائے جائیں ، انہوں نے تمام صحا فیوں کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر صدر پریس کلب محمد حنیف مینگل اور سابق صدر علی مردان جمالی اور دیگروں نے میڈم نو جہاں میمن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پریس کلب آئیں اور ان کی خدمات کی تعریف کی کہ آپ کی بدولت خواتین میں شعور آئی ہے جو آجکل وہ پریس کلب تک آتی ہیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں