جیکب آباد، اداروں کی مجرمانہ غفلت ،شہری چندہ کرکے سڑ ک کے گڑھے بند کروانے پر مجبور

وارڈ ممبر نے چند ہ لیکر حادثات کا سبب بنے والے ہسپتال روڈ کے گڑھے کو بند کروایا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جیکب آباد میں اداروں کی مجرمانہ غفلت ،شہری چندہ کرکے سڑ ک کے گڑھے بند کروانے پر مجبور ،وارڈ ممبر نے چند ہ لیکر حادثات کا سبب بنے والے ہسپتال روڈ کے گڑھے کو بند کروایا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اداروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہری چندہ کرکے سڑک کی مرمت کرانے پر مجبور ہو گئے ہیں سول ہسپتال روڈ پر گڑھے ہونے کی وجہ سے حادثات معمول ہونے کے بعد وارڈ ممبرمحمد عثمان پٹھان نے دوکانداروں سے چندہ کرکے روڈ میں پڑے گڑھے بند کروائے اس سلسلے میں علاقہ مکینوںکفایت علی ،محمد یوسف،ارباب کا کہنا تھا کہ محکمہ ہائی وے اور بلدیہ کو کئی بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے وارڈ ممبر بھی چندے پر کام کروائے تو پھر ایسے بلدیاتی نمائندوں کا کیا فائدہ جن کے پاس یہ اختیار بھی نہ ہوفنڈس کہا جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیںایم این اے اور ایم پی اے سمیت بالا حکام اداروں کی اس مجرمانہ لاپروہی کا نوٹیس لیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں