اوستہ محمد کے عوام کا نکاسی آب کے ناقص نظام کے خلاف سراپا احتجاج

جمعرات 6 اگست 2020 22:28

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) اوستہ محمد کے عوام سے ہر سطح پر زیا دتی ہو رہی ہے ہر محلے میں نالیوں کا پانی ابل کر روڈوں پر آگیا خواتین بچے معمر حضرات کا پیدل گھومنا مشکل ہو گیا ، میونسپل کمیٹی میں بے قائدگیا عروج پر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نے چیف سیکریٹری کے تبادلے کا مطالبہ کیا کوئی ایماندار کوو چیف سیکریٹری بنا کر بھجیں جو یہاں کے پسے ہوئے عوام کا خیال رکھے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہریوں نے شکایت کی اور ایک رپورٹ کے مطابق پورے شہریوں سے ایک زیا دتی ہو رہی ہے جو کہ کسی سے ایسے نہیں ہوتا شہر کے ہر کالونی اور وارڈوں میں نالیوں کا پانی روڈوں پر ایسے نظر آتا ہے جیسے ہم کسی جھیل میں سیر کر رہے ہیں ان گندے پانی سے گزرنے میں بچے خواتین بوڑھے اور معمر حضرات بے حد تنگ ہوتے ہیں نمازیوں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اور وہ زیا دتی شہریوں سے ہو رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں اور حالات کے پیچھے بھی کچھ راز ہیں تاکہ لوگ ان بڑوں کے پائوں جا کر پڑیں اور انہیں منت سماجت کریں تاکہ ان کے ووٹ سیف رہیں اور ان سیٹوں پر بیٹھے چیف آفیسر سرکار کے نہیں ان کے زاتی غلام ہیں ان کے اشاروں اور کہنے پر چلتے ہیں، اس کا حل کیا ہوگا وزیر اعظم پاکستان اس طرف توجہ دیکر چیف سیکریٹری کو فوری طور پر نکال کر کوئی ایماندار چیف سیکریٹر کو بلو چستان میں بھجیں تاکہ یہاں کے پسی ہوئی وام کا خیال رکھے، شہریوں نے فوری طور شہر کی صفائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں