اوستہ محمد،بلو چستان حکومت نا اہل حکومت ہے ،عوام کے پاس کوئی سہولت نہیں ،میر عامر خان جمالی

پیر 7 ستمبر 2020 21:15

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) بلو چستان حکومت نا اہل حکومت ہے عوام کے پاس کوئی سہولت نہیں ، صرف کمائی کے پیچھے ہیں ، حب ندی پل کی خستہ حالت کو دیکھا جائے تو کسی وقت بھی نقصان ہو سکتا ہے، اوستہ محمد میں کوئی ترقیا تی کام نظر نہیں آئے گا اگر جو ہو رہے ہیں کام وہ بھی ناقص اور غیر معیاری ، ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ باب پارٹی میں جو بھی آئے صرف کمائی کے لئے آئے ہیں اب جو عہدیدار اٹھائے گئے وہ بھی ان کے کمائی والے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام بے یارو مدد گار ہیں حب ندی کا جو پل ہے وہ انتہائی ناقص بنایا گیا اور اب تو گرنے پر ہے کسی وقت بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے ، اور افسوس اس بات کی ہے کہ اوستہ محمد اور گنداخہ کی حالت زار کو دیکھا جائے بے حد افسوس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے زیا دتی ہے ترقیاتی کام تو نہیں ہو رہے اور جو ہوئے بھی ہیں وہ ناقص ہیں اور تو اپنی جگہ امن امان بھی نہیں ہے ہر شہری پریشان ہے اس کے ذمہ دار کون ہے عوام میں شعور آچکا ہے اب فیصلہ عوام کرے گی اور حقیقت سامنے ہے سرکاری افسران سرکار کے ملازم نہیں وہ زاتی ملازم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں