ورکر پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے عہدوں کے لالچ پر غلط راہ پرچل نکلے ہیں ،پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:42

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ممتاز سومرو نے کہا ہے کہ ہمارے سابقہ عہدیدار صرف عہدے کو اہمیت دیتے ہیں مگر ورکر پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے ان کو عہدوں کی لالچ نے غلط راہ پرچل نکلے ہیں چیئرمین بلاول اور صوبائی صدر سے دھوکہ پارٹی سے غداری اس سے پارٹی کو بہت نقصان ہوگا اور ہم مل بیٹھ کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبائی صدر کے ہاتھ مضبوط کریں انارکی نہ پھیلائیں جولوگ ان کو غلط داہ پر لے جارہے ہیں وہ ان کے خیر خواہ نہیں ہیں پارٹی ماں ہے ماں سے غداری اچھی نہیں ہیں ہم انہیں اپنا بھائی سمجھ کر دعوت دیتا ہوں کہ آپ سے مثبت رائے کی قدر کی جائے گی عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا عہدہ کوئی معنی نہیں عہدہ اچھے انسان کے پیچھے بھاگتا ہے ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں