اوستہ محمد ،جیب تراشوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

بدھ 4 نومبر 2020 18:57

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) جیب تراشوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، چاول کی سیسزن آتے ہی اندرون سندھ سے جیب تراش اوستہ محمد پہنچ گئے، ان سے معبینہ طور پر پولیس حوالدار بھی ملوث ہے ، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں چاول کا سیزن آتے ہی جیب تراشوں نے اوستہ محمد کا رخ کر لیا شہر یوں ملوں سے پیسے لیکر شہر آتے ہیں تو ان کے جیبوں کا صفایا ہو جاتا ہے اس اس کے علا وہ موبائل فون اور دیگر چیزوں سے شہری محروم ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز غازی خان رند سے نامعلوم جیب تراش نے 40ہزار سے محروم کر رکھا ہے، عوامی حلقوں نے ایس ایس پی جعفرآباد سے اپیل کیا کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور ان جیب تراشوں کا سد باب کریں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں