احساس پروگرام کے تحت غریب مائیں بہنیں اپنا نام اندراج کروانے کیلئے سارا سارا دن دفتر کے باہر بیٹھ کر واپس مایوس چلی جاتی ہیں ، میر منیر احمد مینگل

سفارشی اور من پسند افراد کو اندر بلا لیا جاتا ہے اور باقی خواتین دفتر کے باہر سارا سارا دن بیٹھ کر واپس مایوس چلی جاتی ہیں، رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل

پیر 9 نومبر 2020 22:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) اوستہ محمد احساس پروگرام میں نام درج کروانے والی خواتین رل گئیں۔انچارج اور ان کا عملہ سفارشی اور من پسند افراد کو ترجیح دے رہے ہیں۔دور دراز سے آنے والی خواتین کئی کئی دن احساس پروگرام دفتر کے باہر ٹہر ٹہر کر مایوس گھروں کو لوٹ جا رہی ہیں۔احساس پروگرام کا مقصد غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے لیکن اوستہ محمد میں دور دراز سے آنے والی خواتین کئی کئی دن سٹرک پر کھڑی رہتی ہیں اور گھنٹوں کے گھنٹے دفتر کا دروازہ بند رکھا جاتا ہے۔

سفارشی اور من پسند افراد کو اندر بلا لیا جاتا ہے اور باقی خواتین دفتر کے باہر سارا سارا دن بیٹھ کر واپس مایوس چلی جاتی ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)اس طرح سے خواتین کے ساتھ ظلم ہرگز برداشت نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

فوری طور پر انچارج اور اس کا عملہ تبدیل کیا جائے بصورت دیگر بی این پی (مینگل)عوامی طاقت سے ان کے خلاف سخت احتجاج کریگی۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)جعفرآبادکے سینئر رہنما میر منیر احمد مینگل نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام اوستہ محمد میں سفارشی اور من پسند افراد کے نام درج کیئے جا رہے ہیں۔

باقی خواتین سٹرک پر دفتر کے باہر بیٹھ بیٹھ کر مایوس گھروں کو لوٹ جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے احساس پروگرام میں شہر کی ہماری غریب مائیں بہنیں اپنا نام اندراج کروانے کیلئے سارا سارا دن دفتر کے باہر بیٹھ کر واپس مایوس چلی جا رہی ہیں۔احساس پروگرام اوستہ محمد انتظامیہ کا رویہ بھی عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا انچارچ اور ان کا عملہ من پسند افراد اور سفارشی لوگوں کا فوری دفتر لے جا کر نام درج کر رہا ہے۔جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کمشنر نصیرآباد ڈویڑن،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اس جانب فوری نوٹس لیں اور احساس پروگرام اوستہ محمد عملہ تبدیل کر کے دوسرے عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ سب خواتین کے نام درج ہونے میں آسانی ہو سکے اور خواتین رلنے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں