اوستہ محمد: صفائی کا نظام ابتر ، شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل گلی کوچے میں نالیوں کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا

ناقص صفائی کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں کوئی پر سان حال نہیں

پیر 4 جنوری 2021 21:23

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2021ء) اوستہ محمد میں صفائی کا نظام ابتر ، شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل گلی کوچے میں نالیوں کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا، ناقص صفائی کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں کوئی پر سان حال نہیںتفصیلات کے مطابق گنجان آبادی والا اور صنعتی شہر اوستہ محمد ایک بار پھر گندگئی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے گلی کوچوں میں نالیوں کا پانی ٹھہر گیا ہے ، چیف آفیسر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی بیاریاں جنم لینے لگے شہری اس صفائی کے ناقص کار کردگی سے بے زار ہوچکے ہیں ، کاروبار بھی بری طرح متا ثر ہو رہا ہے لیکں میونسپل کمیٹی کا عملہ اور چیف آفیسر مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں شہریوں اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس شہر کی جانب توجہ دیں اور ہمیں بیماریوں سے بچائیں ورنہ ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں