ڈیرہ اللہ یار میں بھی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 2 جولائی 2021 20:20

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام خان بگٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے شہر بھر کی مرحلہ وار صفائی کے لیے سینٹری اسٹاف کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں میونسپل کارپوریشن کے سینٹری اسٹاف نے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی کے احکامات پر پہلے مرحلے میں مین کوئٹہ روڈ سے جھاڑو اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی شروع کردی ہے سکر مشین کے ذریعے نکاسی آب کے نالوں میں جمع پانی کو نکال کر نالوں کی مکمل صفائی اور فلوپ کا بحال کیا جارہا ہے میونسپل کارپوریشن کی تمام مشینری کو صفائی مہم پر لگا کر ہر طرح سے ہفتہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے جارہی ہے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے صفائی مہم کا جائزہ لینے اور سینٹری اسٹاف کو صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات کے بعد موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی صوبے بھر میں میونسپل کمیٹیز کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کو مکمل فعال بنانے کا تہیہ کر چکے ہیں ڈیرہ اللہ یار سمیت صوبے بھر میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز بہتر اقدام ہے انکے احکامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کو انجمن تاجران اور سماجی ورکرز کیساتھ شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے درپیش مسائل کے مستقل حل بارے اہم میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا سلیم خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن اور شہریوں کے مابین شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے مضبوط روابط ضروری ہیں باہمی تعاون سے ہی شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور شہر کو خوبصورت رکھا جاسکتا ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں