جعفرآباد:واپڈا ہائیڈرو یونین کی مرکزی کال پر ملازمین کا ڈیرہ اللہ یار میں بھی احتجاجی ریلی

منگل 3 اگست 2021 23:37

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) واپڈا ہائیڈرو یونین کی مرکزی کال پر ملازمین نے ڈیرہ اللہ یار میں بھی احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا واپڈا کے درجنوں ملازمین نے ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین حاجی غلام یسین کھوسہ، جوائنٹ سیکریٹری عقیل احمد کھوسہ اور میر مرتضی پٹھان کی قیادت میں سرخ جھنڈے اور بینرز اٹھا کر ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا اس موقع پر حاجی غلام یسین کھوسہ، محمد اسحاق کھوسہ ، عقیل احمد کھوسہ ، میر مرتضی پٹھان ، راحت اللہ لاشاری ، عابد علی منگی ، گل رئیسانی ، بابو نظیر احمد پیچوہا ، میاں خان لاشاری ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کو بلوچستان بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے محدود اسٹاف پر صارفین کا بوجھ بڑھ چکا آئے روز ہمارے ملازمین شدید دباو میں آکر حادثات جھیل رہے ہیں فیلڈ میں کام کے لیے انکو حفاظتی کٹس بھی فراہم نہیں کیے گئے ہیں اور نہ گاڑیاں دی جارہی ہیں ہمارے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اپنے جائز مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں