ڈیرہ اللہ یار میں بلوچستان ایریگیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی قائدین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 20 ستمبر 2021 22:33

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) ڈیرہ اللہ یار میں بلوچستان ایریگیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی قائدین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی زونل صدر قیصر خان گولہ کی قیادت میں درجنوں ملازمین نے ڈرینیج ایریگیشن ڈویژن کے دفتر سے ریلی نکال کر شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتے ہوئے مزدور چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ایریگیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے زونل صدر قیصر خان گولہ، چیئرمین ریحان خان قمبرانی، جنرل سیکریٹری غلام نبی کھوسہ، وائس چیئرمین ریاضت علی کھوسہ ودیگر نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈرلنگ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ہماری تنظیم کے صوبائی قائدین پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں ڈائریکٹر جنرل نے کروڑوں روپے کی مشینری کو تباہ و برباد کردیا اربوں روپے کی مشینری ناکارہ ہوگئی محکمہ کو بھاری نقصان ہوا اب ہماری تنظیم کو کچلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ مزدور ملازمین کی تنظیم کسی دباو کو خاطر میں نہیں لائے گی وزیر آبپاشی اور سیکریٹری آبپاشی فی الفور ڈی جی ڈرلنگ کی کرپشن اقربا پروری اور چور بازاری کا نوٹس لیں جبکہ ہمارے صوبائی قائدین پر درج جھوٹے مقدمے کی شفاف تحقیقات کروا کر انصاف فراہم کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں