پانی کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال لمحہ فکریہ

خدانخوستہ اگر موجودہ چاول کی فصل کاشت نہیں ہوئی تو غریب غریب تر اور سفید پوش طبقہ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوجائے گا ،میر فیصل خان جمالی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:22

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ پانی کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال لمحہ فکریہ ہے کھیر تھر کینال میں پانی کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس سے اوستہ محمد گنداخہ کے زمینداروں کے علاہ کاشتکار اور مزدور طبقہ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا خدانخوستہ اگر موجودہ چاول کی فصل کاشت نہیں ہوئی تو غریب غریب تر اور سفید پوش طبقہ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوجائے گا جس کے ساتھ ساتھ موجودہ علاقائی امن وامان پر بھی حالات اثر انداز ہونگے لہذا حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایریگیشن محکمہ سندھ اور ایریگیشن محکمہ بلوچستان فوری طور پر پانی کی منصفانہ تقسیم رک ریگولیٹر اتھارٹی سے یقینی بنایا جائے موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب پانی نہ ملنے کے سبب شہریوں میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے جس سے شہریوں کوپینے کا پانی اور روزمراہ کے استعمال کا پانی ناملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ اور ٹیل کی عوام نقل مکانی کررہے ہیں حکومت وقت اس پانی کی کمی کے بارے میں فی الفور ایکشن لے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں