ڈیرہ اللہ یار میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا ، ریلی نکالی گئی

جمعہ 5 اگست 2022 21:21

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹس آفیسر غلام سرور رند ، چیف آفیسر ضلع کونسل غلام قادر چانڈیہ ، تحصیلدار بہرام خان بگٹی ، نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ ایپکا جعفرآباد کے صدر بابو بانجھی خان بلیدی ، امام دین کنرانی محکمہ تعلیم ، ریونیو سمیت میونسپل کارپوریشن و دیگر محکموں کے افسران و عملے نے شرکت کی یوم استحصال کشمیر کی ریلی عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک تک پہنچی جہاں ریلی کے شرکا سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یوم استحصال کشمیر مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور انکی حق خودارادیت سلب کرنے کی یاد دلاتی ہے بھارت کسی خوشفہمی میں نہ رہے کہ قانونسازی کرکے وہ کشمیری کی حق خودارادیت سلب کرکے سکون سے بیٹھے گا پاکستانی قوم کشمیر کی حق خودارادیت کی بحالی وادی میں انسانی حقوق کی پامالی نہتے کشمیری مظلوموں پر ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی کشمیر ہماری شہ رگ ہے بطور پاکستانی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خاتمے انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر فورم پر کشمیر اور کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں