بلوچستان اسمبلی میں ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کے بھرتی کے لئے بل منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ،محمد پناہ چانڈیو و

جمعرات 18 اگست 2022 20:01

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) متحدہ لیبر فیڈریشن ضلع جعفر آباد کے صدر محمد پناہ چانڈیو و دیگر نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے دیگر ملازمین کی طرح ریٹائرڈ ملازمین کے بھی مسائل حل کئے جائیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بلوچستان کی جانب سے ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے ورثہ کے بھرتی کے جو پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اب اس کی بحالی کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے جس طرح فوت شدہ ملازمین فور کلاس کے ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے اس قانون سازی میں ریٹائرڈ ملازمین کی بھرتی بھی شامل کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل میں کمی آسکے محمد پناہ چانڈیو نے قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی ،صوبائی حکومت وہ ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں فوت شدہ ملازمین کی طرح ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کے بھرتی کے لئے بل منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کروایا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے ورثہ بھی بھرتی ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے ورثہ میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے اس لئے فوری طور پر بلوچستان اسمبلی میں بل پاس کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں