ملک میں خوشحالی آئے گی اب عوام مایوس نہ ہوں، میر چنگیز خان جمالی

منگل 19 مارچ 2024 23:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو، صدر پاکستان آصف علی زرداری،ادی فریال تالپور سمیت قیا دت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سینٹ میں مجھے پارٹی کا ٹکٹ دیا اور وہ جمع بھی کروایا انہوں نے میڈیا سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی بھی آئے گی اور انشا اللہ سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرکے مضبوط قوت بنکر ابھرے گی ۔

(جاری ہے)

میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ ملک میں خوشحالی آئے گی اب عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ آصف زرداری جیسی قیادت لک کو خوشحال کرے گئی انشا االلہ عوام خوش ہوں گے پاکستان خوشحال ہوگا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں