کوٹری و سائٹ کوٹری سمیت سب ڈویژن کوٹری مین 250سے زائد نادہندگان سے وصولی کے لئے حیسکو نے رینجرز سے مدد طلب کر لی

منگل 15 ستمبر 2015 18:37

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) کوٹری و سائٹ کوٹری سمیت سب ڈویژن کوٹری مین 250سے زائد نادہندگان سے وصولی کے لئے حیسکو نے رینجرز سے مدد طلب کر لی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی خود 32لاکھ روپے کے نادہندگان نکلے تفصیلات کے مطابق حیسکو کوٹری سب ڈویژن کے گھریلو صارفین کے ٹوٹل 12619کنکشن پر 769.05بقایا جات ہیں جبکہ کمرشل 1636کنکشن پر 113.6بقایا جات ہین نوری آباد اور کوٹری صنعت کے 174کنکشن پر 86.64بقایا جات ہیں ٹیوب ویل کے 238کنکشن پر 81.

(جاری ہے)

11بقایا جات ہیں جس کے لئے حیسکو کے ریکوری کے لئے رینجرز احکام سے مدد طلب کر لی ہیں گزشتہ تین روزسے حیسکو کی مختلف ٹیم رینجرز اہلکاروں کے انتظار میں ہیں تا کہ جلد سے جلد ریکوری شروع کی جاسکے اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے دوسری جانب ایکس سی این حیسکو کوٹری سب ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے بقایاجات میں کوٹری سب ڈویژن کے کئی بااثر افراد کے بھی نام ہیں جن میں سب سے زائد بقایا جات ہمارے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ فنگشنل لیگ کے امتیاز شیخ کے جامشورو میں موجود فارم ہاوس کے دو ٹیوب ویل کے کنکشن پر 32لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں جس کی وصولی کے لئے رینجرز اہلکاروں کی آمد ہوتے ہی بقایا جات ادا نہ کرنے والے افراد اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں