جامشورو ،ْ ٹرالر اور ایمبو لینس کے درمیان تصادم ،ْ ایک خاتو ن جاں بحق ،ْ آٹھ افراد زخمی

بدھ 12 جولائی 2017 15:01

جامشورو ،ْ ٹرالر اور ایمبو لینس کے درمیان تصادم ،ْ ایک خاتو ن جاں بحق ،ْ آٹھ افراد زخمی
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور8 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لونی کوٹ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے لاڑکانہ جانے والی ایمبولینس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں مبشر، عثمان، مزمل، حضرت ، معشوق علی ، میر ، مہناز اور انور علی شامل ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ایمبولینس میں ایک میت موجود تھی جو کہ لاڑکانہ لے جائی جارہی تھی ،ْ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں