جامشورو، انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:59

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں7 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریجا گوٹھ پر گاڑی، وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی شناخت نہ ہوسکی تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے دو روز قبل حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں