گوپانگ اسنو کر کلب کوٹری میں منعقدہ اسنو کر چیمپین شپ عبد السلام گوپانگ نے جیت لی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 16:57

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے زیر اہتمام گوپانگ اسنو کر کلب کوٹری میں منعقدہ اسنو کر چیمپین شپ عبد السلام گوپانگ نے جیت لی ۔ فائنل میں آفاق علی منگی کو4-3فریم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فضل کریم صدیقی مہمان خصوصی تھے جنہیں آرگنائزنگ سیکریٹری پر ویز احمد شیخ نے اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ ایونٹ مینیجر ظہیر مگسی اور تمام طلباء کھلاڑیوں نے ہار پہنائے ۔

قبل ازیں ہونے والے مقابلے میں ریاض حسین جو کھیو نے فہیم نذیر میمن کو 3-1فریم سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلی گئی مذکورہ چیمپین شپ میں کالج کے 10کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں فہیم نے شوبان کو ، ریاض نے ظہیر کو ، آفاق نے عمیر کو، سلام نے داؤد کو فہیم نے کامران کو ریاض نے عامر کو جبکہ سیمی فائنل میں آفاق نے فہیم کو جبکہ سلام نے ریاض کو ہرایا تھا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل کریم صدیقی نے تمام طلباء کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تاکید کی کیوں کہ تندرست و توانا رہ کر ہی ملک و قوم کی سلامتی کے لئے کارنامے سر انجام دےئے جا سکتے ہیں ۔ آخر میں ڈاکٹر فضل کریم اور پر ویز احمدشیخ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر محمد رمضان بگھیو ، رضی الدین صدیقی ، حاجی غلا م حیدر اور دیگر موجود تھے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں