ضلع جامشورو نے ملکی سطح پر بے شمار کھلاڑی مہیا کئے ہیں یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،عائشہ ارم

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:59

کوٹری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) "ضلع جامشورو نے ملکی سطح پر بے شمار کھلاڑی مہیا کئے ہیں یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس مناسب سہو لیات اور توجہ دےئے جانے کی ضرورت ہے"۔ ان خیالات کا اظہار سندھ بیس بال ایسو سی ایشن کی نائب صدر عائشہ ارم نے یوم قائد اعظم کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوٹری میں منعقدہ گرلز بیس بال کے نمائشی میچ کے اختتام کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایونٹ مینیجر عبد الستار پٹھان نے مہمانِ خصوصی عائشہ ارم اور اعزازی مہمان پر ویز احمد شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور دونوں ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔ نمائشی میچ میں کوٹری کوئنز نے کوٹری اسٹوڈنٹس کو 11-7رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیپٹن ارم خان نے 3رنز فضا ، لیلیٰ اور دیبا گل نے 2-2جبکہ میمونہ ، ماہ نور، رابعہ اور بختاور نے 1-1رنز بنایا جبکہ کوٹری اسٹوڈنٹس کی جانب سے کیپٹن کنیز فاطمہ نے2جبکہ رابعہ ، سُنیتا ، نازش، انیلا بھٹی ، طوبیٰ اللہ رکھا نے 1-1رن بنایا ۔ میچ کے آغاز کے موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری شہناز سلیم نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس آپا فرزانہ چنہ کی جانب سے کوٹری میں گرلز ایونٹس کو منعقد کرنے میں بھر پور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں