گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نامزد چیف جسٹس کا جڑانوالہ کرسچن کالونی کا دورہ ،سانحہ میں متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا کرسچن کالونی کی گلیوں کی فوری صفائی کرائی جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت

ہفتہ 19 اگست 2023 13:32

گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فیصل آباد /جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2023ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا، انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کو 3 دن گزر گئے، متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فوری صفائی کرائی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حضرت عیسیٰ کو پیغمبر نہ مانے، یہ قربت تو ہماری ہے، آپ سے زیادہ مجھے بھی دکھ ہوا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی لفظی بات کر رہا ہوں۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آپ کو چرچ بنانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمان کو مسجد بنانے کا ہے، کسی میں کوئی تفریق نہیں، کوئی مہربانی نہیں، یہ آپ کا پورا حق ہے، سب سے زیادہ فرض مسلمانوں کا ہے کہ آپ کی مدد کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں