فیصل آباد کا جلسہ کپتان کے باقی تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا‘میاں غلام حیدر باری

جمعہ 13 مئی 2022 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) جڑانوالہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق ٹکٹ ہولڈر میاں غلام حیدر باری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد کا جلسہ کپتان کے باقی تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا جڑانوالہ سے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ کپتان کا تاریخی پرتپاک استقبال کرے گا 15 مئی کو فیصل آباد کے عوام یہ ثابت کر دیں گے کہ عمران خان ان کے دلوں پر راج کرتے ہیں عوام کی بلاامتیاز بے لوث خدمت پی ٹی آئی کی ترجیحات ہیں میاں غلام حیدر باری نے مزید کہا کہ 15 مئی کو فیصل آباد آمد پر ہزاروں افراد جڑانوالہ سے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دیں گے کہ عوام نے اقتدار کی خاطر ایک دوسرے کو گلے لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ فوری انتخابات کروائے جائیں پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے موجودہ حکومت کے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے آٹا چینی گھی اور اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں بے تحاشا اضافہ نے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسوں کو عیاں کر دیا ہے آئندہ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر خدمت کا مشن جاری رکھے گی عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جن کی پالیسوں کا اعتراف دوسرے ممالک بھی کرتے ہیں 15 مئی کو عوام عمران خان اور ملک کی خاطر باہر نکالیں اور کامیاب جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں