جڑانوالہ،زمین پھٹی نہ آسمان گرا، بااثر چودھریوںنے خواتین کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا

دوران تشدد خواتین کے کپڑے پھٹنے سے رمضان کا تقدس بھی پامال [ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے متاثرین

پیر 13 مئی 2019 22:14

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، بااثر چودھریوںنے خواتین کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا ، دوران تشدد خواتین کے کپڑے پھٹنے سے رمضان کا تقدس بھی پامال ، ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے متاثرین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 353گ ب کوٹ کبیر کے رہائشی بااثر ملزمان یونس ، یوسف ، علی شیر ، کالا ، جبرو وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہو کر پروین بی بی ، رانی بی بی ، غلام شبیر اور فتح شیر وغیرہ کو زبردستی تشددکا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر ڈالا۔

خواتین کو بالوں سے پکڑ کر باہر گلیوں میں گھسیٹتے رہے جس سے خواتین نیم برہنہ ہو گئیں۔ ملزمان بھڑکیں مارتے اور للکارتے رہے ۔ مزید برآں ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے متعلقہ پولیس ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں