سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 35 فیصد کی کمی ریکارڈ

جمعہ 22 مارچ 2024 22:24

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال پہلے 8 ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 480 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 733 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 61 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 112 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 73 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو فروری میں کم ہو کر 61 ملین ڈالرہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں