جڑانوالہ تھانہ سٹی منشیات فروشوں کی سہولت کار بن گئی

پیر 1 اپریل 2024 11:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) جڑانوالہ تھانہ سٹی منشیات فروشوں کی سہولت کار بن گئی تھانہ سٹی کا عملہ مبینہ طور پر بڑی مقدار میں پکڑی جانے والی منشیات کو فروخت کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر منشیات کے اڈوں پر تھانہ سٹی کا عملہ منشیات مبینہ طور پر سپلائی کرنے کا انکشاف نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ھونے لگا تھانہ تھانہ سٹی کا عملہ منشیات فروش نکلا، مبینہ طور پر تھانہ سٹی منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا ذرائع کا کہنا ھے کہ بھاری مقدار میں برأمد ھونے والی منشیات مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں منشیات فروشوں کو بیچنے کا دھندہ جاری ھے جسکی وجہ سے جڑانوالہ شہر اور گردنواح میں منشیات کے اڈے جگہ جگہ قائم ھیں اور وھاں پر تھانہ سٹی کاعملہ انکو منشیات سپلائی کرنے میں مصروف ھے جسکی وجہ سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش ھو رھی ھے اور تھانہ سٹی کا عملہ راتوں رات لکھ پتی بنتا جا رھا ھے جب محافظ ھی چور اور رھزن نکل أئیں تو عوام اور نئی نسل کا کیا بنے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف عملہ دھڑلے سے کہتا ھے کہ ھمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ھم اوپر تک منتھلی دیتے ھیں، جبکہ پولیس کے اعلی حکام کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ھے، عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،اور أئی جی پنجاب سے اس معاملہ کا سخت ترین نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے اور اس مکرہ دھندہ میں ملوث افسران کو قرار واقعی سزا دینے اور انکے اثاثہ جات کی مکمل چھان بین کا بھی مطالبہ کیا ھے،

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں