جمعہ کی نماز کی تیاری کے لئے نہاتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک

ہفتہ 1 جولائی 2017 00:40

جھنگ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) جمعہ کی نماز کی تیاری کے لئے نہاتے ہوئے ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ کا رہائشی 23 سالہ نعمان آج گھر میں جمعہ کے لئے مسجد جانے کی تیاری کے لئے نہانے باتھ روم گیا جہاں پانی چلاتے ہی اُسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی۔ جس نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کر دی۔نوجوان کی اچانک موت پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں