معروف گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

سرائیکی اور پنجابی کے عظیم گلوکار طالب حسین درد اتوار کے روز اس دنیا سے چل بسے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 00:56

معروف گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے
جھنگ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ 2019ء) سرائیکی اور پنجابی کے معروف گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عظیم گلوکار کافی عرصہ سے علیل تھے اور فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ اتوار کے روز اس دنیا سے پردہ کر گئے۔ طالب حسین درد نے پوری دنیا میں سرائیکی اور پنجابی سننے والوں کے دلوں پر 50سال سے زیادہ عرصہ راج کیا اور سینکڑوں لافانی گیت گائے جنہیں پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔

طالب حسین درد کا تعلق جھنگ کے ایک گاؤں خانوآنہ کے ایک سرائیکی خاندان سے تھا ، خانوانہ کا گاؤں جھنگ روڈ پر واقع ہے جہاں طالب حسین درد پیدا ہوئے۔ انہوں نے گائیکی کا آغاز بچپن میں ہی کر دیا تھا اور پھر وہ پوری دنیا میں سرائیکی اور پنجابی سننے والوں کے دل مین اتر گئے۔

(جاری ہے)

طالب حسین دردنے 50سال سے زیادہ عرصہ فنِ موسیقی کی خدمت کی اور بہت سے لازوال گانے گائے جن ہیں آج بھی سنا جاتا ہے اور ہمیشہ سنا جاتا رہے گا۔

طالب حسین درد کی وفات فنِ موسیقی کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں ہے۔ وہ کافی عرصہ سے فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن اتوار کی شب انکی طبیعت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔ ان کی نمازِ جنازہ جھنگ روڈ پر واقع انکے آبائی گاؤں خانوانہ مین ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہیں سننے والوں کا کہنا ہے کہ طالب حسین درد ہمیشہ کے لیے دنیا سے چلے گئے ہیں لیکن ان کی آواز صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔

طالب حسین درد کو سرائیکی اور پنجابی گلوکاری میں استاد کا درجہ حاصل تھا اور انہوں نے کئی نامور طالب بھی پیدا کیے جو سرائیکی اور پنجابی میں انکا نام روشن کر رہے ہیں۔ انکے چاہنے والوں نے انکی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ طالب حسین درد ہمیشہ انکے دل میں بستے رہیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں