رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس جانیوالوں کی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 4 افراد جاں بحق ،12زخمی

پیر 19 نومبر 2012 16:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 19نومبر 2012ء)جھنگ فیصل آباد با ئی پاس پر مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ میں شرکت کے بعد صوبہ بلوچستان کے شہرژوب جانے والی مسافر ویگن رنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکرا کر الٹ گئی جسکے نتیجے میں چار افراد مہرو ، سفر علی ، خداداد اور شیرو خان موقع پر جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں