ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

جھنگ ۔ 14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پردکاندار اشیاء خوردونوش کی لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے حل کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فوری کاروائی کریں گے تاکہ شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بات انہوںنے بریفنگ کے دوران بتائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو مقررکردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے متحرک ہو جائیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور باقاعدگی سے مارکیٹوں اور بازاروں کا وزٹ کرکے انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں