سرگودہاروڈپر تیزرفتار ٹر ک الٹ کر مکان پر گرگیا،7بچوں سمیت9افراد جاں بحق ،2افراد زخمی ،ایک کی حالت نازک

جمعرات 23 اپریل 2015 12:06

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) سرگودہاروڈپنڈی محلہ کے قریب تیزرفتار ٹر ک الٹ کر مکان پر گرگیاسات بچوں سمیت9افراد جاں بحق 2افراد زخمی ایک کی حالت نازک ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق سرگودہاروڈ لنک بھکر روڈ پنڈی محلہ کے قریب تیزرفتار ٹر ک نمبر SGE 9592 الٹ کر مکان پر گرگیا جس سے 8 سالہ مصرت 14سالہ عمران اور12 سالہ نادیہ اور10رابیہ ،6عبدالرحمان ،5فرہت 4مافیہ شامل جاں بحق جبکہ سرداں بی بی رمضان رضوان اور سادیہ شدید زخمی ھو گئے ہیں جن کو ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا پولیس نے غفلت برتنے والے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں