جھنگ میں مسافر بس اورٹرک کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں13افراد جاں بحق

درجنوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جھنگ اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے:ریسکیو حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 مئی 2016 10:48

جھنگ میں مسافر بس اورٹرک کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں13افراد جاں بحق

جھنگ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مئی۔2016ء)جھنگ میں مسافر بس اورٹرک کے درمیان خونریز تصادم کا ایک اور زخمی دم توڑگیا ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد13ہوگئی ہے جبکہ 28کے قریب افرادزخمی ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جھنگ اور دیگرنزدیکی ہسپتالوں میںداخل کرادیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے چکوال جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر اگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پرپہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کوتحصیل ہیڈکواٹر اٹھارہ ہزاری اور ڈی ایچ کیو جھنگ اور دیگر ہسپتالوںمیں منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جھنگ میں خوشاب روڈ پر کراچی سے چکوال جانے والی مسافر بس ناصرہ آباد کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی -ڈی ایچ کیو جھنگ میں زیرعلاج زخمیوں میں4 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمنتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایسے حادثات کی عمومی وجوہات میں تیز رفتاری، سڑکوں کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی غفلت اور خستہ حال گاڑیاں بتائی جاتی ہیں۔ملک میں سڑک کے حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ملک کے بعض حصوں خصوصاً اہم شاہراہوں جس میں موٹر وے بھی شامل ہے وہاں ٹریفک پولیس کو فعال بنایا گیا ہے جس سے وہاں ٹریفک حادثات میں کچھ کمی آئی ہے۔تاہم دیگر کئی شاہراہیں ایسی ہیں جہاں ٹریفک پولیس کو موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قوانین پر عمل درآمد کروا کے مہلک حادثات سے بچا جا سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں