ڈنمارک سفارتخانے کے باہر دھماکہ میں استعمال ہونے والی کار کا مالک جھنگ سے گرفتار

بدھ 4 جون 2008 22:46

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2008ء)اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے مالک عبد الرحیم ولد عبد المجید کو جھنگ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے عبد الرحیم جھنگ سٹی میں پاورلومز فیکٹری کا مالک ہے اور شریف شہری بتایا جاتا ہے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی عبد الرحیم سے پندرہ فروری کو جھنگ فیصل آباد رو ڈ پر موچیوالہ کے علاقہ سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ نمبر 55تھانہ موچیوالہ میں درج ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں