ڈپٹی کمشنر کی رمضان بازاروں کے انعقادکیلئے طے شدہ سائٹس(جگہ)کی صفائی ستھرائی اور آمدو رفت کے راستوں کو مکمل طورپر کلیئر کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 مئی 2017 21:43

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مارکیٹ کمیٹی ، محکمہ زراعت، خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رمضان بازاروں کے انعقادکیلئے طے شدہ سائٹس(جگہ)کی صفائی ستھرائی اور آمدو رفت کے راستوں کو مکمل طورپر کلیئر کیا جائے۔ یہ ہدایات اُنہوں نے جھنگ کے مرکزی رمضان بازارکے مقام ذیل گھر کا معائنہ کر تے ہوئے دیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈی ایف سی اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں آٹھ رمضان بازار وں کے انعقاد کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ان بازاروں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران پھل و سبزی، گوشت اور ہر قسم کی ضروری اشیاء رعائتی نرخوں پر مہیا کی جائینگی جبکہ سخت مانیٹرنگ کے ذریعے معیار اور مقدار کو بھی ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سٹیلائٹ ٹائون کی مرکزی شاہراہ سے ملحقہ گرائونڈ میں ماڈل بازار کے قیام کیلئے تمام ضروری مراحل مکمل کئے جا رہے ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں کر دیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں