ہفتہ انسداد یرقان آج سے منایا جائے گا

اتوار 21 مئی 2017 19:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 22تا27مئی ہفتہ انسداد یرقان ضلع بھر میں منایا جائیگااور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شاہد سلیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم نے مزید بتایا کہ انسداد یرقان ہفتہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع بھر کے مختلف دیہی و بنیادی مراکز میں خصوصی کائونٹرز قائم کئے جائینگے جہاں پر یرقان کے متاثرہ مریضوں کو ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور پی سی آر کی مفت سہولیات فراہم کی جائینگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں