ضلع بھر میں 32پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس تعینات

جمعرات 1 جون 2017 23:36

جھنگ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عوام کو ملاوٹ سے پاک اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں 32پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس تعینات کئے گئے ہیں جوروزانہ کی بنیادپر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی نگرانی میں ضلع کے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 288دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر 103دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 21ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ ایک دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں