انسداد یرقان( ہیپاٹائٹس ) کے عالمی دن کے موقع پرتحفظ اور آگاہی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

اتوار 30 جولائی 2017 23:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) انسداد یرقان(ہیپاٹائٹس ) کے عالمی دن کے موقع پرتحفظ اور آگاہی کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں محکمہ صحت کی طرف سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم، میڈیکل سپیشلسٹ، انچارج ایم این ایچ سی، نیشنل پروگرام ، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ ، پروگرام ڈائریکٹر،پیرا میڈیکل ونرسنگ سٹاف ،سماجی تنطیموں کے کارکن اور شہریوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہیپاٹائٹس کے تاریخی پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹسجگر کی سوزش کی بیماری ہے اور اس سے بچائو کے سلسلہ میں احتیاط اور پرہیز بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو صحت مندانہ ماحول مہیا کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے اور عوام خدمت پالیسی کے تسلسل کے تحت ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری میں لاحق مریضوں کو ٹیسٹ ، سکریننگ سے لیکر ویکسی نیشن اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سپیشل ہیپاٹائٹس کلینک قائم کیا گیا ہے جہا ں پرمریضوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ درکار ویکسین اور ادویات کی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے ہیپاٹائٹسکے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہیپاٹائٹسکے مکمل تدارک کے حوالہ سے جامع حکمت عملی اور آگاہی کیلئے تشہیر کے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی تاکید کی۔قبل ازیں ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے بتایا کہ ٹیسٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کو مکمل علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کمپوٹرائزڈ ڈیٹا مرتب کیا جا رہاہے جس کی مدد سے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے مکمل فالو اپ رکھا جائیگا اورضرورت پڑنے پر مستحق اور نادار مریضوں کے گھروں تک ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں