دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوںکا انعقاد

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)جھنگ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جھنگ پولیس اور سی ٹی ڈی نے محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد امام بارگاہ شاہ نجف میں کیا گیا۔فرضی مشقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی،ریسکیو1122اور دوسرے قانون نافذ کر نے والے اداروں نے حصہ لیا۔ مشقوں میں فرضی دہشت گرد وں امام بارگاہ میں گھس آئے جسے پولیس اور حساس اداروں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئیدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں