صندوق سے نا معلوم نوجوان کی نعش برآمد

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)سرگودھا روڈ پر اڈہ کوٹ قاسم کے قریب ایک صندوق میں بند نعش برآمد ‘ پٹرولنگ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے ایک لاوارث صندوق دیکھا اور قریبی پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کو اطلاع دی۔ جس نے صندوق قبضے میں لے کر کھولا تو اُس میں سے ایک نوجوان کی نعش بر آمد ہوئی جسے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادی۔ نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں