ڈپٹی کمشنر کی قیدیوں کی خوراک ، صحت اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدیت

پیر 30 اکتوبر 2017 22:17

جھنگ ۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ جیل اتنظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جیل میں قید اسیران اور قیدیوں کی خوراک ، صحت اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ جیل کے ہسپتال میں درکار ادویات اور دیگر ضروریات کو فی الفور پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل کے آفیشل وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جیل کے ہسپتال، کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمراسیران وارڈ اوردیگر بارکو ں کا دورہ کے دوران انہوںنے جیل کی صفائی ستھرائی ، سیکورٹی کیمروں کی ورکنگ،اسیران اور قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرنے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی موجود تھا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران مکینیکل کورس مکمل کرنے والے قیدیوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں