کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتیں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ڈپٹی کمشنرجھنگ

بدھ 22 نومبر 2017 19:39

جھنگ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے میدان آباد اور فعال بنانے کے حوالہ سے تمام تر موثر اقدامات کئے جائیں ۔ یہ بات انہوںنے مختلف سرکاری سکولوں کے سیکورٹی انتظامات اور پلے گرائونڈ کے معائنہ کے دوران کہی۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ، ڈی او ایجوکیشن ظہوراحمد چوہان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر الطاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم و نسق کو بحال رکھتے ہوئے خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیلوں و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فرو غ میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جا ئے اورتزئین و آرائش کے حوالہ سے تمام تر موثر اقدامات بروئے کار لائیں جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں کی چاردیواری کی تعمیراور سیکورٹی انتظامات کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی تکنیکی امور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سپورٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے ضلعی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے ضمن میں بہترین حکمت عملی وضع کی جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری توسیعی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور تمام تعمیراتی امور تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایا ت جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں