اسسٹنٹ کمشنرکا شکر گنج شوگرمل کا دورہ،گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل بارے دریافت کیا

جمعہ 2 فروری 2018 18:35

جھنگ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے شکر گنج شوگرمل کا دورہ کیا،اس موقع پر محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،اس دوران انہوںنے گنے کے کاشتکاروں اورکسانوں سے ملاقات کرکے گنے کی سپلائی کے پرمٹ ، کنڈااور ادائیگیوں کی رسیدیں چیک کیں اور ان کو درپیش مسائل بارے تفیصلاً معلومات حاصل کیں،انہوںنے ملز انتظامیہ سے کہا کہ وہ مل کے بوائلز ‘ کانٹا اور دیگر متعلقہ مشینری کو محفوظ انداز میں چالو رکھیںاورگنے کے سرکاری مقررہ نرخ 180 روپے فی من کے حساب سے ادائیگیوں کی رسید جاری کریں اور کاشتکارو ں سے وزن میں ناجائز کٹوتی نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شوگر ملز کے گیٹ پر گنے کی ٹرالیوں کے لئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور وہاں موجود کسانوں کی سہولت کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کم وزن کرنے کی شکایات اور کسانوں کو ادائیگیوں میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی اور کسانوں کے مفاد میں مڈل مین اور انکے سرپرستوں کو جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں