مختلف محکموں کی جانب سے پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد کر دئیے گئے

جمعہ 2 فروری 2018 18:35

جھنگ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون 2013کے تحت مختلف محکموں کی جانب سے پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد کر دئیے گئے، اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت11پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد کیے گئے ․جن میںشیخ محمد نعیم سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن،عبدالحمید الٰہی ہیڈ کلرک ڈی ای او(ایلیمنٹری) مردانہ،محمد اقبال ہیڈ کلرک ڈپٹی ڈی ای او (ایلیمنٹری) مردانہ تحصیل جھنگ،خالد محمود شیخ (اے ای او) ہیڈ کوارٹرڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ تحصیل شورکوٹ،اللہ وڈایا صابر ڈپٹی ڈی ای او احمد پور سیال،محمد زاہد ڈپٹی ڈی ای او اٹھارہ ہزاری،محمد صدیق اکبر سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او (ایلیمنٹری)زنانہ ،نسرین عبداللہ ڈپٹی ڈی ای او(زنانہ)جھنگ،عبیدہ تسنیم ڈپٹی ڈی ای او(زنانہ)شورکوٹ، فہیم اختر ڈپٹی ڈی ای او( زنانہ) اٹھار ہ ہزاری اور عظمیٰ نرجس ڈپٹی ڈی ای او( زنانہ)احمد پور سیال شامل ہیں اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت عمران حیدر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر سی ای او آفس ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،خالد محمود سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ،ڈاکٹر ظفر اقبال ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ جھنگ،احمد پور سیال،اٹھارہ ہزاری اور شورکوٹ،ڈاکٹر محمد طارق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ- II،صدف زہرا پرنسپل نرسنگ سکول اور ڈاکٹر افتخار نور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کو پبلک انفارمیشن آفیسر زمقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک نے ڈاکٹر ارشاد احمد اسد سینئر وٹرنری آفیسر ،وٹرنری ہسپتال دربار ٹلاں والا ٹوبہ روڈ جھنگ کو پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد کر دیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں