شہر بھر کے گرائونڈز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،مدثر ریاض ملک

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:30

جھنگ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہ ہے کہ طلباء و طالبات کومنفی رجحانات سے دور رکھنے کیلئے انکی کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے کیلئے تعلیمی اداروں میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اضافی وسائل فراہم کئے گئے ہیں جبکہ شہر بھر کے بوائز اور گرلز ہائی پبلک سکولوں میں باسکٹ بال ، والی بال،ٹیبل ٹینس کے کور ٹس، کرکٹ، ہاکی ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے لئے گرائونڈز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر ، جھنگ سٹی ، سٹی جنوبی، سٹیلائٹ ٹائون، بشیر ہائی سکول اور بستی ملاح کے علاوہ بوائز ہائی سکول حسینہ، اسلامیہ اور سٹیلائٹ ٹائون کے سکولوں میں مختلف کھیلوں کے کورٹس کی تعمیر کے کام کو مکمل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سربراہان ادارہ اور ایجوکیشن حکام کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ مرد و خواتین سپورٹس انسٹرکٹر/ٹیچرز کی تعیناتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کریں تاکہ طلباء و طالبات مثبت سرگرمیوں میں راغب ہو کر بہترین تعلیمی نتائج پیش کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلعی محکمہ سپورٹس کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پبلک سکولوں کے سربراہوں کو کھیلوں کے فروغ کیلئے درکار ٹیکنکل سپورٹ اور سپورٹس کمپلیکس اورد یگر درکار وسائل استعمال کرنے کی اجازت دیں۔انہوںنے کہا کہ بوائز اور گرلز سکولوں کی عمارتوں کی کلر سکیم بھی تبدیل کرکے کلاس رومز ، برآمدوں اور عمارت کے دیگر حصوں کے وائٹ واش کے کام کو بھی مکمل کروایا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو صاف ستھرا اور خوشگوار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلعی سطح پر ٹیچر ز کی ٹریننگ کیلئے ضلعی سطح پر گورنمنٹ جامع ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون میں ایک باقاعدہ ٹیچرز ٹریننگ سنٹر بہت جلد کام کرنا شروع کر دے گا۔ سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ، ڈی او سیکنڈری ظہور احمد چوہان ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد آصف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں