ضلع میں 18گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، مدثر ریاض

منگل 17 اپریل 2018 21:32

جھنگ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ رواں سال ضلع میں ایک لاکھ 97ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر اور ضلع بھر میں 18گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کی خر ید اری کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گندم خریداری مراکزچک کوڑیانہ، سٹیلائٹ ٹائون ، موچی والااور چک 170کا اچانک معائنہ کے دوران کیا، اس دوران محکمہ خوراک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم میرٹ پر کی جائے، مر کز خر ید گندم پر کا شتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سائے ، کر سیوں اور پینے کے ٹھنڈے پا نی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے،انہوںنے مز ید کہا کہ تمام متعلقہ افسران گند م خر یداری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے پو ری کر یں، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ گندم کی خر یداری کے حوالے سے میر ٹ پر مکمل عمل درآمد اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہ کیا جائے،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چھوٹے کسانوں کی مالی استحکام کیلئے کسان دوست اقدامات کئے گئے ہیں ،کسانوں کو باردانہ کی فراہمی منصفانہ کی جائیگی جبکہ کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے گندم خریداری مراکز پر ان کے اپنے نمائندے بھی موجود ہونگے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں